ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور: مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا پیغام فیس بک پر پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

بیندور: مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا پیغام فیس بک پر پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

Sun, 12 Apr 2020 17:09:44    S.O. News Service

بیندور،12/اپریل (ایس او نیوز) کورونا وائرس وباء کو بنیاد بناکر فیس بک پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا پیغام پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف بیندور پولیس نے ایف آئی آر درج کردی ہے۔

جس شخص پر مذہبی جذبات کو بھڑکانے کاالزام لگایا گیا ہے اس کا نام جئے رام ایس گوڈا ہے۔ اس کے خلاف پی ایف آئی شیرور علاقے کے صدر انور شیرور نے شکایت درج کروائی تھی۔اس پر کارروائی کرتے ہوئے بیندو ر پولیس نے جئے رام کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295Aاور505(2)کے تحت مقدمہ دائر کردیا ہے۔


Share: